پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا نیا ورژن | ویزا درخواست کے لئے پاسپورٹ کیپچر یا اپ لوڈ اور آسان بائیومیٹرک تصدیق
نئے ورژن میں آپ کی بھرپور سہولت کے لئے دو جدید فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔
دنیا کے 193 ممالک کے غیر ملکی شہری اب تمام ویزا کیٹیگریز کے لیے مزید آسانی کے ساتھ درخواست دے سکتے ہیں۔ اپنے پاسپورٹ کی تصویر اپ لوڈ کریں یا کیپچر کریں، ایپ خودکار طریقے سے اہم کوائف مثلاً نام، پاسپورٹ نمبر اور میعاد ختم ہونے کی تاریخ حاصل کر لے گی۔
بائیومیٹرک تصدیق کا نیا سیکشن ویریفکیشن سیکشن، تمام کیٹیگریز کے لئے چہرے کے ذریعے تصدیق اب پہلے سے زیادہ آسان۔
ابھی پاک آئی ڈی ایپ کو اپ ڈیٹ کریں یا پلے اسٹور یا ایپل ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کریں اور تیز، سمارٹ اور سہل سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔ اپنی آراء کمنٹس میں ضرور شیئر کریں تاکہ ہم ایپ کو مزید بہتر بنا سکیں!
